رانا جاوید کی کہانی استقامت، لگن، برتری اور خواہش کی تکمیل کی بہترین مثال ہے۔یہ اینگرو کے ایک پرامید اپرنٹس کی کہانی ہے جو 40 سال کی عمر میں اپنی کمپنی کے سی ای او بن جاتے ہیں۔اینگرو میں شامل ہونے سے لے کر ٹاپ ٹین انڈسٹریل سروسز کمپنی کے مالک بننے تک کیا چیز اسے ممتاز بناتی ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ اس کامیابی میں بنیادی طورپروہ عزم اور کامل یقین شامل ہے جس کے ساتھ بزنسز کو چلانا چاہئے اور اس میں یہ بھی سبق ملتا ہے کہ بنیادی حقوق سے محروم معاشروں میں کس طرح مثبت انداز میں کاروبار کرنا چاہئے۔
ہم بہت کم ایسے بزنسز کو اداروں کے طورپر سوچتے ہیں جو کبھی معاشرتی ضروریات کے پیش نظر مشکل سے منافع کماتے ہوئے قدر میں اضافہ کرتے ہیں۔اینگرو ایسے کاروبار کے لیے پرعزم ہے جومعاشرتی ضرورت کے عین مرکز میں کام کرتا ہواور شیئر ہولڈر کی قدر میں اضافہ کرتاہو، ہمارے بزنسز ”مشترکہ مفاد“ حاصل کرنے کے بیانیہ کے تحت چلائے جاتے ہیں؛ یہ ایک ایسا اصول ہے جس کے تحت شیئر ہولڈرز کے لیے منافع کمانے کے ساتھ متاثر ہونے والے معاشروں کی بہتری کو یقینی بنایا جاتا ہے۔”مشترکہ مفاد“ سے معاشرہ اور کاروبار کسی الجھن کا شکار نہیں ہوتے اور اشتراک عمل سے سماجی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں۔
رانا جاوید کی بے مثال کہانی دیکھیں کہ کس طرح اس نے اینگرو سے منصوبہ بندی، مثبت کاروباری تجربات اور مقامی تاثر بنانے کی تربیت لی اور آج تک اپنی کمپنی کو کامیابی کے ساتھ چلارہے ہیں۔