menu close
close close
    stories
    July 27, 2018

    فریز لینڈ کمپیناکی اینگرو فوڈز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری

    ورلڈ بینک گروپ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور ڈچ ڈیولپمنٹ بینکFMOکے باہمی اشتراک سے، رائل فریز لینڈ کمپینانے پاکستان کی دوسری بڑی ڈیری مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی اینگرو فوڈز کے 51فیصد حصص حاصل کرلئے ہیں۔اس اسٹریٹجک اتحادکے زریعے اینگرو کارپوریشن اینگرو فوڈز کی اہم حصص یافتہ اور پارٹنر رہے گی۔پاکستان ڈیری کمپنی ملک میں ڈیری کی مصنوعات فراہم کرنے والی دوسری بڑی کمپنی ہے۔اینگرو کارپوریشن ا ینگرو فوڈز کی اہم حصص یافتہ اور پارٹنر رہے گی۔

    مسابقتی کمیشن پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں سے منظور شدہ ، 450ملین ڈالر کی اس لین دین پر عملدرآمدحالیہ بروسوں میں پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹرکی سب سے بڑی براہ راست سرمایہ کاری ہے۔ملک کی بڑھتی مڈل کلاس میں کھلے دودھ کے مقابلے پیک دودھ کی جانب راغب ہونے کو فریز لینڈ کمپینا اور اینگروفوڈز اپنے اس معاہدے کے زریعے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ بڑھتی اربنائزیشن میں معیاری دودھ کی خواہش کمپنی کے لئے بہترین موقع ہے۔ فریز لینڈ کمپینا کنزیومر پروڈکٹ ایشیا گروپ کا حصہ ہونے کے تحت اینگرو فوڈز اپنے نام کے ساتھ مارکیٹ میں کاروبار کرتی رہے گی۔اس لین دین کے مکمل ہوجانے کے بعد ہانس لاراکر عبوری چیف ایگزیکیٹو نامزد کئے جائیں گے۔ آپ بابر سلطان کی جگہ یہ زمہ داری نبھائیں گے جنہوں نے کمپنی کے آغاز سے ایک دہائی تک ان اہم زمہ داریوں کو ادا کیا ہے۔بطور نائب صدر ایم اینڈ اے اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ ، لاراکر نے اس ڈیل کے ابتدائی فیز کو مکمل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔ ہانس لاراکر فریز لینڈ کمپیناملائشیا(ڈچ لیڈی ملائشیا)کے مینجنگ ڈائریکٹر تعینات تھے۔ اس کے علاوہ آپ فریزلینڈ کمپینا سنگاپور،ہانگ کانگ اور چین کو 2006ء سے 2010ء تک دیکھ رہے تھے۔آپ نے فریز لینڈ کمپینا کو 2003ء میں جوائن کیا۔

    رویلوف یوسٹن، سی ای او فریز لینڈ کمپینا این وی نے کہا:’اینگرو فوڈز کے ساتھ شراکت داری فریز لینڈ کمپینا کی روٹ 2020ء کی حکمت عملی میں بھرپور معاونت دے گی۔اس آرگنائزڈ اور کامیاب کمپنی کے زریعے ہم پاکستان کی ڈیری مارکیٹ اہم موجودگی حاصل کرلیں گے۔ پاکستان کی مڈل کلاس میں پراسسڈ پیک دودھ خریدنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ہم اینگرو فوڈز کو مزید ترقی دیں گے۔ یہ حصول ہمارے ممبر کسانوں کے لئے ویلیوکی بڑھوتی میں حصہ لے گا۔اس کے علاوہ ہم اپنے قائم کردہ ڈیری ڈویلپمنٹ پروگرام کی بنیاد پر علم کی منتقلی کے زریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں شراکت کے خواہاں ہیں۔ایک دہائی سے زائد کامیابی کے ایک ٹریک ریکارڈ کے ساتھ اینگرو فوڈز نے پاکستان کے صارفین کو پینے کے دودھ اور خصوصی چائے کریمر طبقہ میں اپنے پرچم بردار برینڈز اولپرز اور ترنگ کے زریعے حفظانِ صحت اور سستے حل پیش کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

    اس موقع کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اینگرو کارپوریشن کے چیئر مین حسین داؤد نے کہا:’ یہ پاکستان کے لئے اہم موڑ ہے ، یہ معاہدہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے دوستانہ ماحول کا ایک ثبوت ہے اور برینڈ پاکستان کی ویلیو کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریگا۔ہمارے گروپ کی تاریخ رہی ہے کہ ہم جائنٹ وینچرز کی شکل میں ملک میں براہ راست سرمایہ کاری لاتے رہے ہیں۔ یہ باہمی شراکت داری ہماری قوم کی معاشی خوشحالی اور صحت مند نوجوان نسل کے لئے ہمارے تعاون کو واضع کرتی ہے۔

    This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.