menu close
close close
    سماجی اثرات

    پاکستان خوش حال
    ہم خوش حال

    کارپوریٹ سماجی ذمہ داری

    کسی بھی کاروبار کی ترقی کیلئے ایک مضبوط اور خوش حال معاشرہ ضروری ہے۔ مشترکہ ترقی کے فلسفے پر استوار، اینگرو کا ہدف اس کے بزنس آپریشنز کے اردگرد موجود معاشرے کے پسماندہ اور نچلے طبقات کے معاشی حالات بہتر بنانا ہے،اور کمپنی اس کے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے،یوں ہم اپنی اقدار کے سلسلے کو مضبوط تر اورمتسحکم بنارہے ہیں۔

    اینگرو کے لئے ایک قدرمشترک کی تخلیق کسی بھی ذمہ داری سے بڑھ کر ہے۔اسے آرگنائزیشن کے کاروباری اہداف میں مقدم رکھا جاتا ہے۔ تعلیم،صحت کی دیکھ بھال،معاشرت،بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ماحولیاتی استحکام پر توجہ مرکوز رکھتےہوئے ہم اپنے جذبے اور لگن کو پاکستان پر مثبت اثرات کیلئے صرف کرتے ہیں۔

    engro foundation

    اینگرو فاؤنڈیشن،اینگرو کا ایک منفرد تصور ہے،جس کا مقصد پاکستان کے عوام کو بہتر مواقع اور طرز حیات تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اینگرو فاؤنڈیشن،اینگرو سے منسلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے سماجی خدمات سے متعلق سرگرمیوں اور سوشل انویسٹمنٹ فراہم کرنے والے ایک واحد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، اور ان کیلئے مستحکم طرزحیات کا راستہ کھولتے ہوئے بھرپور زندگی کیلئے مالی اور انتظامی وسائل مجتمع کرنے کے قابل بناتی ہے۔ جن بنیادی مقاصد پر اینگروفاؤنڈیشن کی نظریں مرکوز ہیں ان میں معاشرت، ہنرمندی، تعلیم،صحت،انفرا اسٹرکچر، اور ڈیزاسٹر ریلیف شامل ہیں۔

    www.engrofoundation.com

    اجتماعی بزنس

    اینگرو ایسے اجتماعی بزنس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو تجارتی لحاظ سے قابل عمل،مستحکم، اور ہمارے برنس آپریشنز کے اردگرد موجود کم آمدن والی کمیونٹیز کے فائدہ مند ہو۔ اس فریم ورک نے معاشرے کے ان ارکان کودکاندار،صارف اور ملازمین کی شکل میں ممکنہ بزنس پارٹنر کے طور پر ابھرنے کی طاقت دی ہے جن کی صلاحیتوں سے اب تک فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا تھا۔ یوں ہماری ویلیو چین مضبوط تر اور مستحکم ہورہی ہے۔ یہ سب کچھ ڈیری اور ایگری ویلیو چینز کی مضبوطی اور کم آمدن والے طبقات کو ہنرمند بننے اوربہتر طرز حیات تک رسائی کی فراہمی کے ذریعے حاصل کیا جارہا ہے۔

    اسٹریٹجک کمیونٹی انویسٹمنٹ

    اسٹریٹجک کمیونٹی انویسٹمنٹ ایسے اقدامات ہیں جو ان کمیونٹیز کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے ہیں جہاں اینگرو کے کاروبار عمل پذیر ہیں۔ہم ان علاقوں میں ترقیاتی ترجیحات کی نشاندہی اورانہیں حل کرتے ہیں اور وہاں پر تعلیم ،انفرااسٹرکچر،طرز معاشرت کے مواقع اور صحت کی سہولتوں تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔

    دنیا کے ساتھ پاکستان کو بھی COVID-19 وبائی مرض میں ایک بے مثال، تیزی سے ترقی پذیر چیلنج کا سامنا ہے۔ ایک بات جو یقینی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے اور کئی محاذوں پر بیک وقت کام کرنا چاہیے۔ وقت کی ضرورت اس وائرس کے پھیلاؤ اور اثرات کو کم کرنے کا ہدف ہے۔ اس مقصد کے لیے، حسین داؤد، داؤد ہرکولیس کارپوریشن، اینگرو کارپوریشن، اور ان کے خاندان کی جانب سے، مختصر، درمیانی اور طویل مدتی کے لیے 1 ارب روپے کی خدمات، قسم اور نقد رقم میں شراکت کا وعدہ کیا۔ یہ عہد بیماریوں کی روک تھام، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پریکٹیشنرز اور فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت اور ان کو فعال کرنے، مریضوں کی دیکھ بھال اور سہولیات کو فعال کرنے، اور معاشرہ میں سب سے زیادہ مستحق افراد کی روزی روٹی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

    www.hussaindawoodpledge.com

    I am The Change

    2012ء میں شروع کیا گیا ’میں ہوں تبدیلی‘(آئی اے ٹی سی) اینگرو کا ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا مقصد ہمارے مقامی تبدیلی کے محرک افراد کی خدمات کا اعتراف، انہیں سہولتوں کی فراہمی اور انہیں خوش کرنا ہے جو پاکستان کی پس ماندہ کمیونٹیز کو معیاری تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی اور انہیں بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔ ملک کے فلاحی شعبے کے تعاون کے ساتھ، مقامی کمیونٹی پر اثرات کی وسعت کیلئے، آئی اے ٹی سی فلاحی رضاکاروں کے جذبے کو نجی شعبے کی مہارتوں اور وسائل کے ساتھ اکٹھاکر نا چاہتا ہے۔

    www.iamthechange.com.pk

    envision

    ’اینویژن‘ مریدکے، ڈھرکی،پورٹ قاسم،کراچی اور لاہور میں اینگرو کی تمام تنصیبات سے تعلق رکھنے والے جوشیلے، پرعزم،حوصلہ مند اور خود کو وقف کردینے والے ملازمین کی کمیونٹی کومتحرک کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے۔ اینویژن کے تحت ملازمین کو اجرت کے ساتھ کام سے چھٹی دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا یہ وقت کسی غیر منافع بخش فلاحی سرگرمی میں صرف کریں۔ اینویژن، ملازمین کو پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں مستقبل کا ایک ذمہ دار سماجی رہنما بننے کے مواقع اور ترغیب فراہم کرتا ہے۔

    ویڈیو چلائیں

    سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی ( ایس ای سی ایم سی) اور اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ ،تھرمیں مقامی کمیونٹیز کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔2016 میں حکومت سندھ نے تھرکول منصوبوں سے منسلک دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے مستحکم اقدامات کے ذریعے تھر کے معیار زندگی کو اوپرلانے کی غرض سے ’ تھر فاؤنڈیشن ‘ قائم کی۔

    اسلام کوٹ کو 2024 تک ایک غربت سے پاک علاقہ بنانے کیلئے، ہم نے اقوام متحدہ کی جانب سے 2015 میں مقررکردہ مستحکم ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جی) کے مطابق، یواین ڈی پی کا مستحکم ڈیولپمنٹ فریم ورک اختیار کیا ہے،جس میں مائننگ اور پاور پروجیکٹس کے قرب وجوار میں موجود کمیونٹیز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

    www.tharfoundation.org
    This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.