menu close
close close
    اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی

    زندگی بھر سیکھتے رہنا

    اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی کے
    بارے میں

    بہترین لیڈر وہ ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی سیکھنے کے لیے وقف کر رکھی ہوتی ہے۔موثر لیڈرزمیں اداروں،معاشروں اور قوموں کو جدید دنیا سے آراستہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    اینگرو لیڈر شپ اکیڈمی (ELA) کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ میں قائم کی گئی ہے، یہ اکیڈمی پاکستانی بزنس اورکارپوریٹ لیڈرز کے گروپ نے اس ضرورت کے پیش نظر قائم کی کہ پاکستان کا کاروباری اور تجارتی مرکز کراچی ایک ورلڈ کلاس بزنس اسکول کا متقاضی ہے۔

    اکیڈمی کا مقصد نئی نسل کے ذہین نوجوانوں میں مطلوب مہارتیں پیدا کرتے ہوئے انہیں مشکلات میں گھری اس دنیا میں ایک بامقصد تبدیلی لانے کے قابل بنایا جائے۔اکیسویں صدی کا لیڈر لازمی طورپر تبدیلی کو قبول کرے،مثال بن کر آگے بڑھے اور مثالی کردار، مہارت اور بہترین فیصلہ سازی کے ذریعے نمایاں اقدار کو قائم کرے۔

    اینگرو میں تربیت

    ہمارے افراد ہمارا بہترین سرمایہ ہیں۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ یہی لوگ کمپنی اور بزنسز کو درپیش مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی بدولت ہی ملک میں آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

    ہم ایسا ماحول پیداکرنے اور قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جس میں ہم مارکیٹ سے بہترین ٹیلنٹ کو متاثر اور حاصل کرسکیں۔ہم اینگرو میں تربیت پر مبنی ایسا کلچر اپنانے کے لیے کوشاں ہیں جہاں ہمارے ملازمین تربیت حاصل کرتے ہوئے مستقبل کے لیڈر بن سکیں۔

    چیئرمین اور بورڈ کے نظریے اور عالمی کنسلٹنٹ اور جدت سے آراستہ کرنے والے پارٹنرز کے تجربے کا ثمرہ ہے کہ اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی وجود میں آئی، یہ پاکستان کی پہلی ان ہاؤس لیڈرشپ اکیڈمی ہے جہاں ان کے سب سے بڑے اثاثے یعنی مہارت یافتہ طبقے،حال اور مستقبل کے لیڈرز کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔

    اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی

    اس کے ساتھ ان لیڈرز کو ترقی کی منصوبہ بندی اورتبدیلی کی مثال بننے کا ایسا ماحول فراہم کیا جائے گا جہاں دل ودماغ کوخواب دیکھنے، حقیقت میں بدلنے اور کامیابی کے حصول کے لیے ابھاراجاتا ہے۔

    اکیڈمی میں مختلف نوعیت کے لیڈر شپ ماڈیول بروئے کار لاتے ہوئے اختیار حاصل کرنے سے بہت آگے تبدیلی کی سوچ رکھنے والے ایسے پیشہ ورانہ افراد تیار کئے جاتے ہیں جن کی پاکستان کو ترقی کی نئی منازل پر لے جانے میں ضرورت ہے۔اس میں ایسی سوچ کے حامل افراد کی تیاری بھی شامل ہے جو جدت، تخلیق اور عمل در آمد کی اعلیٰ سطح حاصل کرنے کے لئے تیار ہوں۔

    دنیا بھر میں شاندار تجربات کی حامل اکیڈمیزدرج ذیل تین اصولوں پر کاربند ہیں:

    1. ان کی لیڈر شپ کو ادارے کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جاتاہے۔
    2. وہ دنیا بھر کے بہترین سہولت کاروں کو اس کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
    3. ان کا اہتمام جدید ترین تربیتی جگہ پر ہوتا ہے۔

    اینگرو کے تمام مینجمنٹ ملازمین 2022تک اکیڈمی آچکے ہوں گے۔ 2019کے بعد اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی دیگر نجی اور سرکاری اداروں کے لیے اپنے دروازے کھول دے گی۔ہماری چاہت ہے کہ اکیڈمی ان تمام اداروں کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس کاکردار ادا کرے جو آگے کی سوچ کے ساتھ افراد کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

    This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.