مستقبل کی پیش گوئی
اینگروپولیمر اینڈ کیمکلز لمیٹڈ( ای پی سی ایل) نے اپنے پی وی سی پروڈکشن پلانٹ کی توسیع کیلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن(آئی ایف سی) سے 35ملین ڈالر حاصل کئے ہیں۔ آئی ایف سی کی یہ فنانسنگ اس سے پہلے اعلان شدہ10.3 بلین روپے کے ابتدائی توسیع منصوبے کا حصہ ہے،جس میں سے 5.4بلین روپے رائٹ شیئرز کے اجراء کے ذریعے کمپنی پہلے ہی حاصل کرچکی ہے۔ ای پی سی ایل کے مطابق،تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے پی وی سی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ایک نئی پروڈکشن لائن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک لاکھ ٹن گنجائش کے حامل ایک نئے پی وی سی پلانٹ کی بدولت سالانہ پیداوار2لاکھ95ہزار ٹن تک پہنچ جائے گی،جبکہ موجودہ پلانٹ کو وسیع کرنے سے وی سی ایم( خام مٹیریل) کی پیداوار50ہزار ٹن ہوجائے گی۔