انفرا شیئر، اینگرو انفنٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کا مکمل زیر ملکیت ذیلی ادارہ ہے اور اس طرح یہ اینگرو گروپ آف کمپنیز کا ایک حصہ ہے۔انفرا شیئر نے اسلام آباد میں ہیڈ کوارٹر قائم کرتے ہوئے اپنے آپریشنز کا آغاز نومبر2018میں کیا۔ہمارا مقصد رابطے کی سہولت کو مزید وسیع اور ہرایک کے لیے سستا کرنا ہے۔چھوٹی ٹرانزیکشن کے اخراجات کم کرنے اور نیٹ ورک یوزرز کی صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے، ہم ہر ایک کی مالیاتی سہولت حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔
ہم ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے سب سے بڑے مربوط پورٹ فولیو کو قلیل مدت کے اندریکجا کرتے ہوئے یہ کام انجام دیں گے اور اپنے صارفین وشیئرہولڈرز کے لئے بہترین منافع کو یقینی بنائیں گے۔ہمارا یہ ماننا ہے کہ حقیقی معنی میں رابطے کے ذریعے جڑی ہوئی دنیاکی تعمیر سے، ہم اس بات کویقینی بنانے میں مددگار ہوں گے کہ ہر ایک کے پاس اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے رسائی اور مواقع میسر ہوں گے اس میں دولت، جنس، نسل یا کوئی دیگر فیکٹر حائل نہیں ہوگا۔
ہم اپنے صارفین، سپلائرز، ملازمین اور شیئر ہولڈرز کے لیے پسندیدہ شراکت دار بن کرپاکستان میں رابطے کے نظام کو بڑھائیں گے اور اس کی رہنمائی کریں گے۔
تاریخ کی تلاش
ملازمین کی تعداد
دسمبر 2023 تک
اب تک کی ٹوٹل سرمایہ کاری
جون 2024 تک
سائٹیں شمسی توانائی سے چلتی ہیں۔