menu close
close close
    اینگرو پولیمر اور کیمیکلز

    ریزن کے ساتھ ابھرتے ہوئے

    اینگرو پولی مر اور کیمیکلز لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن کی 56.2فیصد زیر ملکیتی ذیلی کمپنی پاکستان کا اکیلا مکمل طورپر مربوط کلور ونائل کیمیکل کامپلیکس ہے اور یہاں پر پولی ونائل کلورائیڈ، کاسٹک سوڈا، سوڈیم ہائیپو کلورائٹ،ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور کلورین کی دیگر ضمنی پروڈکٹس بھی تیارکی جاتی ہیں۔

    میں اس بزنس کا قیام ایک جدید پلانٹ کے طورپر کیا گیاجس میں مٹسوبشی اور اساہی برابر کے شراکت دار تھے تاہم اساہی نے 2006میں اپنے سرمایہ کاری کا حصہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

    • PKR
      16.28

      فی شیئر آمدن

      دسمبر 2021 تک

    • PKR
      70,022mn

      سیلز ریونیو

      دسمبر 2021 تک

    • PKR
      19,988mn

      منافع بعد ازادائیگی ٹیکس

      دسمبر 2021 تک

    • PKR
      3,601mn

      کیپیٹل اخراجات

      دسمبر 2021 تک

    کمپنیاں

    مستقبل کی پیش گوئی

    اینگروپولیمر اینڈ کیمکلز لمیٹڈ( ای پی سی ایل) نے اپنے پی وی سی پروڈکشن پلانٹ  کی توسیع کیلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن(آئی ایف سی) سے 35ملین ڈالر حاصل کئے ہیں۔ آئی ایف سی کی یہ فنانسنگ اس سے پہلے اعلان شدہ10.3 بلین روپے کے ابتدائی توسیع منصوبے کا حصہ ہے،جس میں  سے 5.4بلین روپے رائٹ شیئرز کے اجراء کے ذریعے کمپنی پہلے ہی حاصل کرچکی ہے۔ ای پی سی ایل کے مطابق،تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے پی وی سی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ایک نئی پروڈکشن لائن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک لاکھ ٹن گنجائش کے حامل ایک نئے پی وی سی پلانٹ کی بدولت سالانہ پیداوار2لاکھ95ہزار ٹن تک پہنچ جائے گی،جبکہ موجودہ پلانٹ کو وسیع کرنے سے وی سی ایم( خام مٹیریل) کی پیداوار50ہزار ٹن ہوجائے گی۔

    لوگ،زمین،منافع

    اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور تکنیکی خدمات کی فراہمی کی  شکل میں حمایت کے ساتھ ساتھ،کمپنی اپنے دائرہ عمل میں موجود کمیونٹیز کی طرز حیات کے معیار کو بہتر بنانے کا بھرپور عزم رکھتی ہے،اس ضمن میں کمپنی نے ماحول، پانی کے تحفظ ،تعلیم،صحت اور سماجی بہتری کے دیگر منصوبوں پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

    ای پی سی ایل اپنے ’ٹرپل باٹم لائن‘  فلسفے پر اس کی اصل روح کے مطابق سختی سے کاربند رہنے پر زور دیتی ہے۔ ان میں سے ہرایک کمپنی کی ترقی اورکامیابی میں اہم اور جزو لاینفک عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔

    This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.