پاکستان کی پہلی کرایوجینک فیسیلٹی
اینگرو ووپیک کا ٹرمینل پاکستان کے 70فیصد لیکوئیڈ کیمیکل اور اس کی درآمدات،بشمول پیراکسیلین( پی ایکس)، ایسٹک ایسڈ( اے اے)،وینائل کلورائیڈ مونومر( وی سی ایم)، ایتھلین ڈائیکلورائیڈ( ای ڈی سی)، مونو ایتھلین گلیکول( ایم ای جی)، ایتھلین بمعہ فاسفورک ایسڈ( پی اے) کی ہینڈلنگ کرتا ہے،جن کی ترسیل براہ صارف کی فیسلیٹز تک کی جاتی ہے۔
2012 میں اینگروووپیک نے اپنی ایل پی جی اسٹوریج کی گنجائش کو کامیابی سے وسیع کیا،جس کے بعد اب ایل پی جی اسٹوریج کی مجموعی گنجائش 7 ہزار میٹرک تک پہنچ گئی ہے۔
یہ ٹرمینل پا کستان کی 70 فیصد لیکوئیڈ کیمیکل ہینڈلنگ کرتا ہے۔ ٹرمینل میں اب ہماری سرمایہ کاری کا حجم100 ملین ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے،جبکہ اس کی گنجائش82400 کیوبک میٹر ہوچکی ہے۔اینگرو ووپیک نے کسی ایک ورک انجری کے بغیر محفوظ آپریشن کو جاری رکھا ہے اور OHSAS 18001, ISO 9001, ISO 14001, CDI-T, THA and ISPSجیسے بین الاقوامی اسٹینڈرڈز کو برقرار رکھا ہواہے۔