menu close
close close
    اینگرو توانائی

    باہمی تعاون کے ذریعے تبدیلی اور جدت

    اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈکوینگرو انرجی لمیٹڈکے زیر ملکیت اور زیر انتظام چلایا جارہا ہے، یہ ایک 224میگا واٹ کا پاور پلانٹ ہے اور پاکستان میں گروپ کا پہلا پاور سیکٹر کا پروجیکٹ ہے۔اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اکتوبر 2014میں لسٹڈ ہوئی جس میں 25فیصد شیئرز پیش کئے گئے۔

    اس وقت اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ اینگرو انرجی کے ذریعے اینگرو کارپوریشن کی 68.9فیصد زیر ملکیت ہے جبکہ باقی ماندہ ملکیت انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور ملازمین کی ہے۔

    • PKR 13.25bn

      سیلز ریونیو (ای پی کی ایل کے لئے) دسمبر 2023 تک

    • PKR 2.5bn

      منافع بعدازادائیگی ٹیکس (ای پی کی ایل کے لئے) دسمبر 2023 تک

    • PKR 330mn

      capex (ای پی کی ایل کے لئے) دسمبر 2023 تک

    • PKR 7.76

      آمدن فی شیئر (ای پی کی ایل کے لئے) دسمبر 2023 تک

    پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوشاں

    ہم پاکستان میں ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، ہمیں یقین ہے کہ ہم یہاں جدید ایجادات کا رجحان پیدا کر سکیں گے اور اس طرح ہم ایک خوشحال اور مستحکم زندگی گزارنے کی راہ ہموار کر سکیں گے اور اس ملک کو ایک ایسے مستقبل کی طرف گامزن کریں گے جس میں لوگوں کو معاشی ترقی کے نت نۓ مواقع حاصل ہوں۔ ہمارا مشن ہے کہ پاکستانیوں کو انجینئرنگ کے شعبے میں مہارت حاصل ہو اور ہماری اس ترقی کے پیچھے یہی جذبہ کار فرما ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان میں توانائی اور منسلکہ شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی مسلسل پذیرائی اور حوصلہ افزئی بھی کر ریے ہیں

    This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.